Wednesday, February 26, 2020

عمرے اور مدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد

متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کی غرض سے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جمعرات کو بتایا ہے کہ عمرے اور مدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ’تاکہ لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔‘سعودی عرب میں حکام کے مطابق یہ فیصلہ عارضی ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر صحت کے اداروں کی سفارشات پر مبنی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 انفیکشن سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے پر بھی سعودی
عرب داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ایسے ممالک کا دورہ نہ کریں جہاں کورونا  وائرس پھیل رہا ہے

No comments:

Post a Comment