Wednesday, February 26, 2020

عینی شاہدین نے ابھی نند ن کے جہاز گرنے سے لے کر گرفتاری تک کا آنکھوں دیکھا حال بتا دی


بھارتی ونگ کمانڈر کو پتہ نہیں تھا کہ کشمیری موت تک پیچھا کرتے ہیں، اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے جانے نہیں دیا، مقامی لوگ

آزاد کشمیر(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نند ن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔جس مقام پر ابھی نند ن کا جہاز گرا ، وہاں کے عینی شاہدین نے سارا واقعہ بتایا ہے کہ کس طرح جہاز گرا اور گرنے کے بعد وہاں کا ماحول کیسا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جب اس کا جہاز گرا تو پہلے ہمیں لگا کہ کوئی پاکستانی فوجی گرا ہے، اس لئے ہم فوری بھاگ کر گئے۔لیکن جب اس کے پاس پہنچے تو اس کی باتوں سے ہمیں محسوس ہوا کہ وہ بھارتی ہے۔ابھی نندن نے ہم سے سوال کیا کہ یہ پاکستا ن ہے یا ہندوستان
مقامی لوگوں نے مذاق میں کہا کہ یہ ہندوستان ہے، جس پر ابھی نند ن کی جانب سے بھارت کے حق میں نعرہ لگایا گیا۔
بھارتی ونگ کمانڈر کے نعرے کے بعد ارد گرد سے اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوئے تو وہ گھبرا گیا جس کے بعد اسنےوہاں سے بھاگنا شروع کر دی۔

No comments:

Post a Comment